امیرعبداللہیان:
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور انھیں طاقت کے ذریعے ہی پیچھے دھکیل دیں گے۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیرعبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران کا نام جب بھی لیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ امن ودوستی،عزت وحکمت اور طاقت و عقلانیت دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ سعودی عرب اندرونی بحران کے علاوہ یمن اور بحرین کے بحران میں بھی پھنس گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر قانونی حکومت کا ایک ہی دن میں 37 افراد کے گلے کاٹنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے شدید اندرونی بحران کا سامنا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ آل سعود کا زوال قریب ہے۔ /۹۸۸/ ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا